0
Tuesday 12 Mar 2019 11:06

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیساتھ مدارس کو تحفظ فراہم کیا جائے، طاہر اشرفی

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیساتھ مدارس کو تحفظ فراہم کیا جائے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیراہتمام تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے، مدارس اور مساجد کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائیگا، انہیں کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، متحدہ علماء بورڈ نے 250 سے زائد کتب اور خطبات کی 40 سے زائد سی ڈیز پر پابندی کی سفارش کی ہے، پاکستان پر بھارتی جارحیت قبول نہیں، پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے، حکومت اور مذہبی طبقہ کے درمیان رابطوں کا فقدان ختم ہونا چاہئے۔ کانفرنس سے مولانا اسید الرحمان سعید، علامہ سجاد نقوی، مولانا محمد خان، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا نعمان حاشر، مولانا قاسم قاسمی، علامہ سید امیر شاہ، مولانا الیاس مسلم، مولانا ضیاء الحق نقشبندی، خواجہ وجاہت جمیل، مولانا زاہد عباس کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 80 ہزار شہداء کی قربانی دی، جس کے نتیجے میں آج دنیا میں امن قائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 782788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش