0
Tuesday 12 Mar 2019 12:05

ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع کروانے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان

ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع کروانے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ ملک میں ڈیم فنڈز کے لیے عوام کی جانب سے 10 ارب روپے کی خطیر رقم جمع کروائے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے ڈیم فنڈ کے لیے 10 ارب روپے جمع کروائے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ڈیم فنڈ کے لیے جمع کروائی جانے والی رقم سے متعلق ایک گراف بھی شیئر کیا۔ خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 7 جون 2018ء کو ملک بھر میں پانی کی قلت کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اپنے حکم میں واضح کیا گیا تھا کہ اکاؤنٹ میں موجود فنڈز صرف اور صرف ڈیم کی تعمیر کے لیے اکھٹے کیے جارہے ہیں، جنہیں کسی بھی صورت حال میں کسی بھی وجہ کے پیش نظر کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اس حوالے سے کسی بھی ابہام سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ فنڈ کے ذرائع کی بابت کوئی ادارہ، کوئی انتظامیہ بشمول ٹیکس اتھارٹی، کوئی سوال نہیں کرے گی، تاہم فنڈ کے استعمال کا آڈٹ کیا جائے گا۔ 7 ستمبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے دوسرے خطاب میں پاکستانیوں سے ڈیم بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنے پر زور دیتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈیم بنانے کے لیے فنڈ میں ڈالرز بھیجیں۔
خبر کا کوڈ : 782809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش