0
Tuesday 12 Mar 2019 18:31

لاہور، عورت مارچ میں متنازع پلے کارڈز کیخلاف جماعت اسلامی کی خواتین کا احتجاج

لاہور، عورت مارچ میں متنازع پلے کارڈز کیخلاف جماعت اسلامی کی خواتین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ عورت مارچ میں متنازع پلے کارڈز کیخلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین کا احتجاجی مظاہرہ، پلے کارڈ پر لکھے گئے نعروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مظاہرے میں امیر پی پی 160 احمد سلمان بلوچ، سماجی کارکن کائنات ملک، راحیلہ، عدیلہ، کومل و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عورتوں کے حقوق نہیں بلکہ عورت مخالف ریلی تھی، اسلام نے سب سے زیادہ حقوق معاشرے میں خواتین کو دیئے۔ اس موقع پر خواتین نے فاطمہ جناح ہماری رول ماڈل کے نعرے لگائے۔ احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح پشت پر تھیں تو قائداعظم پاکستان بنانے میں کامیاب ہوئے، عورت مارچ نکالنے والی خواتین مغرب کی بات کر رہی ہیں جو کشمیر اور فلسطین میں ظلم کر رہا ہے۔ احمد سلمان نے کہا کہ سلام پیش کرتا ہوں قوم اور میڈیا کو جس نے ان فضولیات کو سخت نظر سے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے، اس میں اسلامی قوانین کے علاوہ کوئی غیر اسلامی و غیر اخلاقی قوانیں نہیں چلنے دیں گے۔ خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں عورت مارچ میں شریک خواتین کا پاکستان سے کوئی تعلق ہے نہ اسلام سے، بلکہ یہ عورتوں کی آزادی نہیں مدر پدر آزادی چاہتی ہیں، یہ بے راہ روی اور غلاضت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا چاہتی ہیں اور اسی گندگی میں ملک کی دیگر خواتین کو بھی دھکیلنا چاہتی ہیں مگر ہم پاکستانی خواتین ان سے اور ان کے عزائم سے نفرت کرتی ہیں اور ان سے اعلان لاتعلقی کرتی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 782851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش