0
Tuesday 12 Mar 2019 18:44

پی ٹی آئی حکومت نے درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے کر دیئے

پی ٹی آئی حکومت نے درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے درآمدی موبائل فون مزید مہنگے کر دیئے، حکومت نے موبائل فونز پر 1800 سے ساڑھے 18 ہزار تک کی ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا، اسمارٹ فون کے بعد اب سستے موبائل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگے۔ حکومت کی جانب سے آمدن میں اضافہ کیلئے موبائل فونز کی ریگولیٹری ڈیوٹی کے ڈھانچے میں پھر تبدیلی کر دی۔ پاکستان میں اب موبائل فون خریدنے والوں کو 41 سو روپے سے زائد کے موبائل فونز پر ایک ہزار 8 سو روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جبکہ اس سے قبل 8 ہزار روپے کے موبائل فونز پر 250 روپے اور 18 ہزار روپے تک کے موبائل پر 5 سو روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد تھی۔ حکومت کی جانب سے موبائل فونز پر عائد کردہ نئے ٹیکس کے بعد 14 ہزار روپے سے 28 ہزار روپے کے موبائل اب مزید 27 سو روپے مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح 48 ہزار روپے تک کے موبائل فونز پر 36 سو روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ ساڑھے 69 ہزار روپے تک کے موبائل فونز کی قیمت 10 ہزار 5 سو روپے بڑھ گئی ہے، جبکہ 70 ہزار روپے اور اس سے زائد کے موبائل فونز پر اب 18 ہزار 5 سو روپے زیادہ ادا کرنا ہوں گے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 18-2017ء میں درآمدی موبائل کی شرح 847 ملین ڈالر سے زائد رہی۔ صارفین کہتے ہیں کہ حکمران مہنگے فونز پر ٹیکس بڑھائے مگر غریبوں پر اضافی بوجھ تو نہ ڈالے، ٹیکس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سالانہ دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کیے جا رہے ہیں، اس پر ٹیکس وصول نہیں کریں گے، تو ملک کا نظام کیسے چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 782902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش