0
Tuesday 12 Mar 2019 21:02

پشاور کے مختلف بازاروں میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات

پشاور کے مختلف بازاروں میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے، صنعتکار اور تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔ پشاور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ بازاروں میں پولیس رائیڈرز کے گشت میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کیلئے مختلف بازاروں میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور صنعتکاروں کے ساتھ عام شہریوں کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں، کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 782926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش