QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کو سندھ کے سیاسی میدان میں فری ہینڈ نہیں دیں گے، پیر صدر الدین راشدی

12 Mar 2019 21:52

اپنے بیان میں جی ڈی اے رہنما نے کہا ہے کہ سندھ میں جی ڈی اے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں متحد منظم ہے، بھارتی جارحیت کا جی ڈی اے بھرپور جواب دیگی، ملک میں کرپشن کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، اب تبدیلی کے بعد سندھ کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو جی ڈی اے سندھ کے سیاسی میدان میں فری ہینڈ نہیں دے گی، ملک میں کرپشن کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، اب تبدیلی کے بعد سندھ کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی۔ اپنے جاری بیان میں پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ جی ڈی ای کا ایک اہم اجلاس پیر صاحب پگارا کی صدارت میں مٹیاری میں ہوگا۔ اجلاس میں جی ڈی اے کے ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے مزید کہا کہ اجلاس میں سندھ میں انقلابی تبدیلی کے حوالے سے دور رس پالیسیوں پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سندھ میں تباہ حال زراعت، تعلیم، پانی، امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ پیر سید صدرالدین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں متحد منظم ہے، بھارتی جارحیت کا جی ڈی ای بھرپور جواب دیگی۔


خبر کا کوڈ: 782932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782932/پیپلز-پارٹی-کو-سندھ-کے-سیاسی-میدان-میں-فری-ہینڈ-نہیں-دیں-گے-پیر-صدر-الدین-راشدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org