QR CodeQR Code

قتل اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بلوچ فیملی سے تھا

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور سانحہ میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کالعدم تنظیم کے حملہ آوروں نے گھر کے دروازے پہ چاروں افراد کو نشانہ بنایا

12 Mar 2019 23:47

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود موضع نواب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے غلام عباس کے گھر کے دروازے پہ دستک دی۔ جس پہ غلام عباس نے دروازہ کھولا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی آواز سن کر غلام قاسم، حقنواز، شاہنواز گھروں سے باہر نکلے تو مسلح افراد نے ان پہ بھی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں غلام عباس اور غلام قاسم موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتے شہر کی مجموعی فضا پرامن رہنے کے بعد دہشتگردی کا ایک اور واقعہ برپا ہوا ہے۔ تھانہ یونیورسٹی کی حدود کے اندر علاقہ نواب میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے گھر کے دروازے پہ چار افراد پہ فائرنگ کی، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود موضع نواب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے غلام عباس کے گھر کے دروازے پہ دستک دی۔ جس پہ غلام عباس نے دروازہ کھولا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی آواز سن کر غلام قاسم، حقنواز، شاہنواز گھروں سے باہر نکلے تو مسلح افراد نے ان پہ بھی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں غلام عباس اور غلام قاسم موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حقنواز اور شاہنواز کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، شہر میں جگہ جگہ پولیس اور فوج کی ناکہ بندی اور چوکیوں کے باوجود حملہ آوروں کا فرار ناکام نہیں بنایا جا سکا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا نشانہ بننے والے چاروں افراد کا تعلق بلوچ فیملی سے تھا۔ 
 


خبر کا کوڈ: 782951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782951/ڈی-ا-ئی-خان-ٹارگٹ-کلنگ-کے-ایک-اور-سانحہ-میں-2-افراد-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org