QR CodeQR Code

جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ

12 Mar 2019 23:46

ائیرچیف مارشل نے پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ اسمارٹ ویپن جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے فائر کیا گیا، جے ایف 17 تھنڈر کو دن کے ساتھ رات میں بھی طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے اور مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں سنگِ میل ہے۔ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 782952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782952/جے-ایف-17-تھنڈر-کے-ذریعے-طویل-فاصلے-تک-مار-کرنے-والے-مقامی-ساختہ-میزائل-کا-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org