0
Wednesday 13 Mar 2019 08:06

شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی انسانی اور جمہوری قدروں کے منافی ہے، حریت کانفرنس (م)

شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی انسانی اور جمہوری قدروں کے منافی ہے، حریت کانفرنس (م)
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) نے پنگلش ترال میں قابض فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران شہید تین عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت ادا کیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت یہاں کی نوجوان نسل کو طاقت کے بل پر پشت بہ دیوار کررہی ہے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید تینوں عسکریت پسندوں کے ساتھ قابض فورسز نے جو بہیمانہ برتاؤ کرکے ان کی لاشوں کو ناقابل شناخت بناکر رکھ دیا وہ حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ لاشوں کے ساتھ بے حرمتی کا یہ عمل مسلمہ انسانی اور جمہوری قدروں کے نہ صرف منافی ہے بلکہ اس عمل سے انسانیت کی تذلیل کا پہلو نمایاں طور جھلکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ ہندوستان نے اپنے بے پناہ فوجی جماؤ کے بل پر پورے جموں و کشمیر کو محصور کررکھا ہے اور آئے روز  نوجوانوں کی ہلاکتیں، گرفتاریاں، ہراسانیاں، مزاحمتی قیادت کی تھانہ و خانہ نظر بندیاں، کشمیر میں بھارتی مظالم کے منہ بولتے حقائق ہیں جن کی جانب عالمی برادری کی توجہ اب ناگزیر بن گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے سلب شدہ حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے برسر جدوجہد ہے اور کشمیری عوام کی بے پناہ جانی و مالی قربانیوں سے عبارت اس تحریک کو کچلنے کیلئے جس بڑے پیمانے پر یہاں فوجی جماؤ عمل میں لایا گیا ہے اور قابض فورسز کو کالے قوانین کی صورت میں جو بے پناہ اختیارات دیئے گئے ہیں وہ اسکا بڑی بے دردی کے ساتھ استعمال کرکے نہتے عوام کے جذبہ مزاحمت کو کچلنے کیلئے روبہ عمل لارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 782981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش