0
Wednesday 13 Mar 2019 09:42

بلاوجہ مدارس کی انتظامیہ کو ہراساں نہ کیا جائے، طاہر اشرفی

بلاوجہ مدارس کی انتظامیہ کو ہراساں نہ کیا جائے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے مدارس کی انتظامیہ کو بلاوجہ ہراساں کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مدارس کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ اگر آپ کے مدرسے کا دہشتگردی کیساتھ کوئی تعلق نہیں اور سرکاری ادارے آپ کو ہراساں کر رہے ہیں تو فوری طور پر پاکستان علماء کونسل سے رابطہ کریں، ہم اس معاملے میں مدارس کا ساتھ دیں گے۔ لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے سلسلہ میں حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں لیکن بلاوجہ اگر ادارے مدارس کو ہراساں کریں گے تو اس کی مذمت کریں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ مساجد و مدارس کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، کالعدم تنظیموں کے وہ کارکن اور رہنما جو آئین پاکستان اور قانون کو تسلیم کرتے ہیں ان کو قومی دھارے میں لایا جائے جبکہ جن مدارس میں قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے ان کو ہر ممکن سہولت میسر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں وہ مدارس اور مساجد جن کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ماضی میں کسی کالعدم تنظیم سے متصل رہے ہیں، اگر اُن کو کسی بھی حکومتی ادارے کی جانب سے پریشانی کا سامنا ہے تو وہ متحدہ علما بورڈ پنجاب سے رابطہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 782991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش