0
Wednesday 13 Mar 2019 10:10

لاہور، انٹر کے نصاب سے "مسٹر چپس" کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور، انٹر کے نصاب سے "مسٹر چپس" کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے نصاب میں تبدیلی کی جانب قابل قدر اقدام اٹھا لیا۔ انٹرمیڈیٹ کے نصاب سے "گڈ بائے مسٹر چپس" کو نکال کر اس کی جگہ "سیرت النبی (ص)" پر مبننی مضمون شامل کیا جائے گا۔ نئے مضمون کے حوالے سے ورکنگ پیپرز بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پنجاب کے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے جائزہ لیا جائے گا اور اسی اجلاس میں ہی اس کی منظوری بھی دیدی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مسٹر چپس کا مضمون مغربی کلچر کی عکاسی کرتا تھا جس کو پڑھنے کا نوجوانوں کے ذہن پر کوئی مثبت اثر بھی نہیں ہو رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی نصاب کو مفید اور انسانیت دوست بنانے کیلئے اس میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نصاب سے "مسٹر چپس" کا انخلاء تو ابھی ابتداء ہے مستقبل میں بھی ایسے غیر مفید مضامین نصاب سے خارج کر دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ ہماری اپنی تاریخ علم و حکمت سے بھری ہوئی ہے مگر نجانے کس کے ایماء پر ماضی میں ایسا نصاب مرتب کیا گیا جس کا ہماری نسل کیلئے کوئی فائدہ نہیں، بلکہ نصاب ایسا ہونا چاہیے جس سے شخصیت کی تعمیر میں مدد ملتی ہو۔ یاد رہے کہ انٹرمیڈیٹ نصاب میں جیمز ہلٹن کا لکھا "مسٹر چپس" ناول 55 سال سے پڑھایا جا رہا ہے۔ تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں مسٹر چپس ناول سے متعلق 20 نمبرز کے سوالات شامل ہوتے ہیں، جیمز ہلٹن نے مسٹر چپس ناول 1934 میں لکھا تھا، پنجاب میں 1963 سے یہ نصاب کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 782995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش