0
Wednesday 13 Mar 2019 11:40

پاک فضائیہ کا کامیاب میزائل تجربہ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پاک فضائیہ کا کامیاب میزائل  تجربہ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کے جنگی جنون کے نتیجے میں پاکستان اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ جس کی تازہ مثال پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جے ایف تھنڈر 17 لڑاکا طیارے دن اور رات کسی بھی وقت اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
 
حالیہ تجربہ ملکی دفاع کے تناظر میں عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جو پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ جنہوں نے جے ایف تھنڈر 17 لڑاکا طیارے کو ملکی سطح پر تیار کردہ جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے۔ یہ ایوان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے بیان" پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے" کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایوان پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر پاکستانی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے افواج پاکستان، سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 783019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش