QR CodeQR Code

پشاور، چوری کی وارداتوں میں بچوں کے استعمال ہونیکا انکشاف

13 Mar 2019 12:18

پشاور کے بازار صدر میں واقع ہیئر ڈریسر کی دکان سے موبائیل چوری ہوا جب سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی گئی تو اس میں موبائل چوری کرنیوالا بچہ نکلا جو ایک نوجوان کے ساتھ دکان میں داخل ہوتا ہے اور موبائل چرانے کے بعد اسے ساتھ لیکر رفوچکر ہو جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چوری کی وارداتوں کیلئے بچوں کو استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر کے مرکزی بازار صدر میں واقع ہیئر ڈریسر کی دکان سے موبائل چوری ہوا جب سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی گئی تو اس میں موبائل چوری کرنے والا بچہ نکلا جو ایک نوجوان کے ساتھ دکان میں داخل ہوتا ہے اور موبائل چرانے کے بعد اسے ساتھ لیکر رفو چکر ہو جاتا ہے۔ دکاندار نے مقدمہ درج کرا دیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 783035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783035/پشاور-چوری-کی-وارداتوں-میں-بچوں-کے-استعمال-ہونیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org