0
Wednesday 13 Mar 2019 13:03

یوم پاکستان پریڈ کے مہمانِ خصوصی مہاتیر محمد ہونگے

یوم پاکستان پریڈ کے مہمانِ خصوصی مہاتیر محمد ہونگے
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن عوف، بحرین کی فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، جبکہ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز بھی شریک ہوں گے جو فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے جبکہ یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ’پاکستان زندہ باد‘ ہو گا۔


 
خبر کا کوڈ : 783066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش