0
Wednesday 13 Mar 2019 14:02
دہشتگرد تنظیم کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، سی ٹی ڈی افسر

سینیٹ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ پہ اظہار تشویش

فرقہ ورانہ تنظیموں اور دہشت گرد تنظیموں میں گٹھ جوڑ ہے، سی ڈی افسر کا جواب
سینیٹ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ پہ اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے اور میٹر و پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے انتظامی، مالی اور لیگل ایشوز، سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹر کے سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے گزشتہ 10 برسوں میں لاپتہ افراد کی تفصیلات، گزشتہ 5 سالوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد، صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ میں11 افراد کی ہلاکت کے علاوہ سینیٹر حاجی مومن خان آفریدی کو دی جانے والی دھمکیوں کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں خیبر پختونخوا پولیس سے ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ پر استفسار کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم سب کو اور بالخصوس قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ پر تشویش ہے۔ ڈی آئی خان میں کیوں آئے روز ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ پولیس کیوں ڈی آئی خان میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان صابر حسین نے بتایا کہ پولیس نے ایک دہشت گردد مذہبی تنظیم کیخلاف ڈی آئی خان میں کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ڈی آئی خان میں فرقہ ورانہ تنظیموں اور دہشت گرد تنظیموں میں گٹھ جوڑ ہے۔ پولیس نے اقبال کالیہ اور اسکے تنظیم کے لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور کچھ مارے گئے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ڈی آئی خان سے تمام مکتب فکر کے علماء اور سیاسی نمائندوں کو بلا کر معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ دہشت گرد بے گناہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز اور سینیٹرز کلثوم پروین، محمد جاوید عباسی، میاں محمد عتیق شیخ، حاجی مومن خان آفریدی اور محمد عثمان خان کاکڑ کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضل اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی، سی ٹی نیکٹا، میئر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا، ممبر فنانس سی ڈی اے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 783088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش