QR CodeQR Code

پرائیویٹ سکولز کے طلباء کو بھی سول ڈیفنس کی تربیت دینے کا فیصلہ

13 Mar 2019 15:49

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو بھی سول ڈیفنس کی ٹریننگ کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سے قبل سرکاری سکولوں کے بچوں کو بھی سول ڈیفنس کی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے  پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو بھی سول ڈیفنس کی ٹریننگ کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سے قبل سرکاری سکولوں کے بچوں کو بھی سول ڈیفنس کی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے عرفان قریشی کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام  حسین کا کہنا ہے کہ طلباء کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ نہ دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 783106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783106/پرائیویٹ-سکولز-کے-طلباء-کو-بھی-سول-ڈیفنس-کی-تربیت-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org