QR CodeQR Code

مانسہرہ میں گرفتار دہشتگردوں کی تفصیلات جاری

13 Mar 2019 17:16

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او زبب اللہ نے کہا کہ ان دہشتگردوں کا اصل ٹارگٹ سی پیک منصوبہ تھا جو آئی ڈی دھماکوں کے ماہر تھے، اسکے علاوہ وہ تحریک طالبان کے زیرِاہتمام وزیرستان میں تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ حساس اداروں، سی ٹی ڈی اور پولیس کی کامیاب کارروائی سے دہشتگردی کے منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او مانسہرہ نے گرفتار 2 دہشتگردوں اور ان کے 3 سہولتکاروں کے بارے میں تفصیلات جاری کردی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او زبب اللہ خان نے بتایا کہ ان دہشتگردوں کا اصل ٹارگٹ سی پیک منصوبہ تھا، گرفتار دہشتگرد محمد طلحہ اور طیب علی شاہ کراچی سمیت پورے ملک میں دہشتگردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ یہ دہشت گرد مانسہرہ اور ضلع تورغر میں سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے علاوہ  فوجی قافلے، پولیس چیک پوسٹوں، بین الاقوامی این جی اوز اور سی ڈیز سینٹرز پر دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گرد آئی ڈی دھماکوں کے ماہر تھے۔ اس کے علاوہ گرفتار دہشتگرد تحریک طالبان کے زیرِاہتمام وزیرستان میں تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ زبب اللہ خان کا کہنا تھا کہ حساس اداروں، سی ٹی ڈی اور پولیس کی کامیاب کارروائی سے دہشتگردی کے منصوبے ناکام ہوئے ہیں، یہ ملزمان 2 روز قبل گرفتار ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 783126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783126/مانسہرہ-میں-گرفتار-دہشتگردوں-کی-تفصیلات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org