0
Wednesday 13 Mar 2019 17:37

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ہر 15 دن بعد کابینہ اجلاس بلانے کی ہدایت

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ہر 15 دن بعد کابینہ اجلاس بلانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی نے ہر 15 دن بعد کابینہ اجلاس بلانے اور پہلا ایجنڈا فاٹا کے اضلاع سے متعلق رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلٰی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں قبائلی اضلاع میں ترقی کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلٰی محمود خان کی زیر صدارت 3 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گذشتہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ فاٹا انضمام سے متعلق امور اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلٰی کا کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس ہر 15 دن بعد بلایا جائے جس کا پہلا ایجنڈا سابقہ فاٹا کے صوبے میں انضمام سے متعلق ہوا کرے گا۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ نئے اضلاع کو ترقی دیکر قومی دھارے میں لانے پر فوکس کریں اور اضلاع کے لوگوں کی زندگی کو بہتر کرنا حتمی ہدف ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 783132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش