0
Sunday 12 Jun 2011 15:07

خیبر پختونخواہ کے علاقوں چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں ایک بار پھر سیلاب کا خطرہ

خیبر پختونخواہ کے علاقوں چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں ایک بار پھر سیلاب کا خطرہ
چارسدہ:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے علاقوں چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں ایک بار پھر سیلاب کے خطرے کے پیش نظر چارسدہ کی یونین کونسل مرزا ڈیر میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے سوات میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور بالائی علاقوں کے لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ سیلاب سے پہلے انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے۔ دریائے سوات میں ایک ہفتے سے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ سیلاب کے پیش نظر سوات کے بالائی علاقوں کالام، بحرین اور مٹہ میں دریا کے کنارے آباد لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ گزشتہ سال بھی طوفانی بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ سوات کے لوگوں نے حکومت سے فوری طور پر دریائے سوات کے حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر چارسدہ اور نوشہرہ کے مقامات پر دریائے سوات اور دریائے کابل میں ابھی پانی کی سطح اگرچہ خطرناک حد تک بلند نہیں، تاہم گذشتہ سال سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھنے کے باوجود انتظامیہ نے اب تک کوئی پیشگی حفاظتی انتظامات نہیں کئے۔
خبر کا کوڈ : 78314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش