0
Wednesday 13 Mar 2019 18:58

فواد چوہدری حکومتی کارکردگی کا ملبہ اپوزیشن پر ڈال کر بچ نہیں سکتے، وقار مہدی

فواد چوہدری حکومتی کارکردگی کا ملبہ اپوزیشن پر ڈال کر بچ نہیں سکتے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنی نااہل اور نالائق حکومت کی کارکردگی کا ملبہ اپوزیشن پر ڈال کر بچ نہیں سکتے، فواد چوہدری اپوزیشن کی فکر چھوڑیں اور حامد خان کے بیان پر تبصرے کری، فواد چوہدری کی اپنی ہی وفاقی حکومت میں کتنی حیثیت ہے، وہ نعیم الحق سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔ اپنے ردعمل میں وقار مہدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ہی لوگ فواد چوہدری سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، یہ غصہ منہ میں بھرے اپنا وزن بڑھاتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی سیٹ حلال کرنے اور عمران نیازی کی لسٹ میں شامل ہونے کیلئے چمچہ گیری کے ریکارڈ توڑنا چاہ رہے ہیں، مگر وہ یہ بھول گئے کہ وفاقی وزیر اطلاعات کا کام کیا ہے، اپنی سیٹ کے متعلق کبھی انہوں نے عوام کو آگاہ نہیں کیا، ملک میں جاری بیروزگاری، مہنگائی اور عالمی رپورٹ کے حوالے سے انہیں سانپ سونگھ گیا ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ جب دشمن سرحد پر پاکستان کے خلاف حملے کرنے کیلئے تیار تھا، ایسے وقت میں وزراء عمران نیازی کی خوش آمدی اور انہیں نوبل امن ایوارڈ دلوانے کیلئے کوشاں تھے، ایک ایسے شخص کو امن ایوارڈ دینے کی باتیں کی جا رہی تھی، جس کا ماضی اور حال شدت پسندوں کی پشت پناہی کرتا گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری 200 دنوں کی حکومتی کارکردگی پر تبصرہ کریں، نہ کہ طوطے کی طرح پہلے دن سے آخر دن تک ایک ہی بات دہراتے جائیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف رہیں۔
خبر کا کوڈ : 783146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش