0
Wednesday 13 Mar 2019 19:44

کراچی، نیب طلبی کے باوجود سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ

کراچی، نیب طلبی کے باوجود سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک امریکا چلے گئے، کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزراء نے انہیں رخصت کیا۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک امریکا چلے گئے۔ نیب نے آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کیلئے طلب کر رکھا تھا، سراج درانی کی اہلیہ ناہید درانی، بیٹیوں سارہ اور شاہانہ درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والے زیورات سے متعلق پوچھ گچھ کرنا تھی۔ آغا سراج درانی کا خاندان نجی ائیر لائن کے ذریعے کراچی سے امریکا روانہ ہوا، کراچی ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت صوبائی وزیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

آغا سراج درانی کی اہلیہ ناہید اور بیٹیوں نے بزنس کلاس میں سفر کیا، امریکا پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے ایک سابق وفاقی وزیر نے ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ نیب حکام نے آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا، نیب نے سراج درانی کی اہلیہ ناہید، بیٹیوں سارہ اور شاہانہ درانی سے لاکرز سے برآمد زیورات سے متعلق تفتیش کرنا تھی۔
خبر کا کوڈ : 783156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش