0
Wednesday 13 Mar 2019 19:53

قبائلی اضلاع میں مئی سے قبل انتخابات متوقع

قبائلی اضلاع میں مئی سے قبل انتخابات متوقع
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کی کابینہ نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر مئی سے قبل انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کے روز خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں قبائلی اضلاع میں اصلاحات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ فیصلے کے مطابق قبائلی اضلاع کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں 5 مخصوص نشستیں دی جائینگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبائلی اضلاع میں عارضی عدالتیں متصل اضلاع میں صرف 2 ماہ کا م کرینگی، جس کے بعد مستقل عدالتیں قائم کی جائے گی، جس میں 7 سیشن اور 25 ایڈیشنل سیشن عدالتیں شامل ہونگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر عدالتوں کی تعمیر کیلئے موزوں جگہ کا انتخاب کرینگے اور ابتدائی طور پر قبائلی اضلاع میں 19 پبلک پراسیکیوٹرز تعینات کئے جائینگے۔

اجلاس میں ایف سی آر کے فیصلوں کیلئے 3 ججز پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی گئی جو 10 دن میں رپورٹ پیش کریگی۔ اس دوران یہ فیصلہ بھی ہوا کہ قبائلی اضلاع میں پہلے مرحلے میں 393 پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے، لیویز فورس پولیس اہلکاروں کی معاونت کریگی اور متصل ضلع کا ڈی پی او انکی نگرانی کرے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں پہلے سے موجود 13 لاک اپس کو سب جیل کا درجہ دیا جائے گا اور سب جیلوں کیلئے 152 اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قبائلی اضلاع میں 702 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز بنائے جائینگے اور 25 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کا قیام عمل میں لایا جائیگا، اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں 16 بڑی ترامیم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 783160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش