0
Wednesday 13 Mar 2019 20:25

خیبرپختوںخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی کا دورہ پاراچنار

خیبرپختوںخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی کا دورہ پاراچنار
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی پاراچنار کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پاراچنار گورنر ہاؤس میں سول انتظامیہ کیجانب سے قبائلی عمائدین کا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قبائلی عمائدین اور زندگی کے اکثر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے صوبائی وزیر خوارک قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر پھر پور توجہ دی جارہی ہے اور یہاں کے لوگوں کو روزگار، تعلیم سمیت ہر میدان میں مواقع فراہم کیے جائینگے۔ پاراچنار میں قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں بھی اب لوکل باڈیز اور ایم پی ایز ہونگے، جس سے فنڈز عوام کے ہاتھوں میں آجائیں گے۔ پولیس کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ لیویز ہی آپ کی پولیس ہے۔ قبائلی روایات اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے قبائلی اضلاع میں تبدیلی لائی جارہی ہے اور زراعت کے شعبے میں عوامی سہولت کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قبائل کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کا جذبہ حب آل وطنی بے مثال ہے، جرگہ سے اپنے خطاب میں طوری بنگش قبائل راہنما حاجی سردار حسین، حاجی بخت جمال، حاجی عابد حسین، حاجی حیات، عبدالخالق پٹھان اور دیگر عمائدین نے صوبائی وزیر کی پاراچنار آمد پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کو بھی پاراچنار کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جس پر صوبائی وزیر نے عمائدین سے وعدہ کیا کہ عمران ضرور پاراچنار کا دورہ کرینگے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہونے کی وجہ سے مزید ترقی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 783165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش