اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پشاور کے اسکولز میں اساتذہ اور طلباء پر درس و تدریس کے اوقات میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے اسکولز میں درس و تدریس کے دوران اساتذہ اور طلباء کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق اساتذہ اسمبلی کے آغاز سے قبل اپنے موبائل فونز متعلقہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کروائیں گے۔ طلباء اپنے موبائل فونز بند کرکے متعلقہ ٹیچرز کے پاس جمع کروائیں گے اور گھر جاتے ہوئے موبائل فونز لے جائیں گے۔