0
Wednesday 13 Mar 2019 23:32

پی ٹی آئی حکومت نے 7 ماہ میں عوام کو صرف ٹوپیاں پہنائیں، مشیر اطلاعات سندھ

پی ٹی آئی حکومت نے 7 ماہ میں عوام کو صرف ٹوپیاں پہنائیں، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سات ماہ میں عوام کو صرف ٹوپیاں پہنائی ہیں، پاکستانی عوام کو 10 نوکریاں بھی نہیں دیں اور ہر فیصلے پر یوٹرن لیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں دے سکتی، جب تک موجودہ حکومت سندھ کے آئینی حقوق نہیں دے گی، اس وقت تک آواز اٹھاتے رہیں گے، پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سندھ کو حصے کا پانی دیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مدینے کی ریاست بن چکی ہے، اب ریاست کے سربراہ سے پوچھیں کہ کراچی میں کتنے پیسے لگائے اب تک، اس وقت کراچی کی عوام جیتنے والوں کو تلاش کر رہی ہے، موجودہ حکومت نے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت قوم کے سامنے سچ بولتی، تو آج جگ ہنسائی نہ ہوتی، ان لوگوں کا مقصد سستی شہرت ہے، عوام کی خدمت موجودہ حکومت کا مقصد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بار بار جھوٹے وعدے عوام سے کیے، جس نازک دور سے ملک گزر رہا ہے، اگر حکومت کو چاہیے کہ باتیں چھوڑ کر کام شروع کرے۔ صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں سارا کام سندھ حکومت کروا رہی ہے، موجودہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔
خبر کا کوڈ : 783178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش