0
Thursday 14 Mar 2019 00:18

پاکستان کے اعلٰی سول سروس ایوارڈ لینے والوں میں گلگت بلتستان کے تین افراد نامزد

پاکستان کے اعلٰی سول سروس ایوارڈ لینے والوں میں گلگت بلتستان کے تین افراد نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے اعلٰی ترین سول سروس ایوارڈ لینے والوں میں گلگت بلتستان کے تین افراد نامزد کر دئیے گئے، جنہیں 23 مارچ کے موقع پر پروقار تقریب میں اعزاز عطا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعلٰی سول سروس ایوارڈ کے لئے نامزد کل 172 افراد میں سے تین افراد کا تعلق جی بی سے ہیں۔ ان میں کشروٹ سے تعلق رکھنے والے میونسپل کمیٹی کے لائبریرین مرحوم اشرف علی نقشبندی، یاسین سے تعلق رکھنے والے مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ اور اسکردو سے تعلق رکھنے والی ماہرتعلیم ڈاکٹر عظمیٰ سلیم شامل ہے۔ اشرف علی نقشبندی کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ، سید غیب علی شاہ کو تمغہ شجاعت ایوارڈ جبکہ ڈاکٹرعظمیٰ سلیم کو تمغہ امتیاز دیا جائیگا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ان سب کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں طویل دورانیہ کے لئے رورل سپورٹ پروگرام سے منسلک رہنے والے شعیب سلطان خان کے لئے بھی نشان امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شعیب سلطان خان نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام میں طویل عرصہ تک بطور جی ایم اپنی خدمات سرانجام دیں اور اے کے آر ایس پی کے دائرہ کار کو وسیع کردیا۔
خبر کا کوڈ : 783182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش