QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی آپریشن شروع کیا جائے، علامہ احمد اقبال

ایم ڈبلیو ایم کا ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

14 Mar 2019 00:53

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے ڈی آئی خان کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ایک ماہ میں تیرہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کافی عرصے سے ملت جعفریہ کا مقتل گاہ بنا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے ڈی آئی خان میں ہونے والی مسلسل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، اس موقع پر ملک کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد قبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، اقرار ملک اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت نے ڈی آئی خان کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ایک ماہ میں تیرہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کافی عرصے سے ملت جعفریہ کا مقتل گاہ بنا ہوا ہے، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ تو خود محفوظ ہیں، نہ ہی عوام اور شہریوں کے دفاع کے لیے کچھ کر پا رہے ہیں۔

علامہ احمد اقبال نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بے رحمانہ فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں اور پولیس کی صفوں میں موجود دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی بےحسی کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کریں گے اور حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ فی الفور ڈیرہ میں فوجی آپریشن شروع کرے، ہر بار یقین دہانی کے بعد کچھ نہیں کیا جاتا، حتیٰ کہ اب دہشتگردوں سے خود پولیس بھی محفوظ نہیں، ایسے میں عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر جی رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت صرف دعوے نہیں عملی اقدامات بھی اٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 783189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783189/ایم-ڈبلیو-کا-ڈی-ا-ئی-خان-میں-ٹارگٹ-کلنگ-کیخلاف-ملک-گیر-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org