QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں 13 جون سے تین روزہ پو لیو مہم، پولیو کے چند نئے کیسز کا انکشاف

12 Jun 2011 15:21

اسلام ٹائمز:انسداد پولیو مہم کے باوجود بنوں اور پشاور میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں میں خیبر پختونخوا میں مسلسل پولیو کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں، جو ایک قابل تشویش امر ہے


بنوں:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 13 جون سے تین روزہ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ پولیو مہم سال میں ایک یا دو مرتبہ ہوتی رہی تھی مگر عسکریت پسندی اور دھشتگردی نے جہاں عام لوگوں کو متاثر کیا وہاں تعلیم اور صحت کو بھی زبردست نقصان پہنچایا، چنانچہ چند سال قبل ای پی آئی نے پولیو پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا، مگر ان تمام تر دعووں کے باوجود بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ای پی آئی ذرائع کے مطابق حال ہی میں پشاور کے علاقہ قاضی آباد میں حافظہ نامی 39 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اور اسی طرح بنوں کے علاقہ میرمست اسماعیل خانی میں بھی طلحہ نامی 15 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال 2011ء کے دوران پشاور میں پولیو کے تین کیسز ٹریس کیے جا چکے ہیں۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ پولیو پر ابھی کنٹرول حاصل نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 78320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78320/خیبر-پختونخوا-میں-13-جون-سے-تین-روزہ-پو-لیو-مہم-پولیو-کے-چند-نئے-کیسز-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org