0
Thursday 14 Mar 2019 03:15

بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کو سراہا جانا چاہیئے، نبیل گبول

بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کو سراہا جانا چاہیئے، نبیل گبول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر مملکت سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف ملاقات کو سراہا جانا چاہیئے، حکومت کو خوف ہے کہ اپوزیشن متحد ہوکر قومی اسمبلی میں اسے تنگ کرے گی۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیل میں میاں نواز شریف کی عیادت کرکے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان بھی جیل جاتے ہیں تو پیپلز پارٹی کی قیادت ان کو بھی ملنے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی طور پر امیج بہتر ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 783201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش