0
Thursday 14 Mar 2019 03:27

حکمران آئین میں درج بنیادی حقوق ہی فراہم کردیں تو آدھے مسائل حل ہوجائیں گے، انیس قائم خانی

حکمران آئین میں درج بنیادی حقوق ہی فراہم کردیں تو آدھے مسائل حل ہوجائیں گے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی و وائس چیئرمین اشفاق منگی نے حاجی نور نواز کی دعوت پر کھٹتر کا دورہ کیا اور وہاں موجود پختون، شورو، ملاح برادری کے عمائدین سے ملاقات کی، ہوسٹری میں رئیس بابر چانڈیو کے استقبالیہ میں شرکت کیلئے پہنچے تو عوام نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی تمام زبانیں بولنے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتی ہے جہاں تمام لوگوں کو ان کے حقوق ہی فراہم کردیئے جائیں تو نئے حقوق کے آدھے مطالبے خود بخود ہی ختم ہوجائیں گے، پی ایس پی 23 مارچ کو باغ مصطفیٰ گراؤنڈ میں کنونشن منعقد کررہی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں کو دعوت دی جائے گی کہ حیدرآباد کے مسائل حل کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 783202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش