0
Thursday 14 Mar 2019 04:03

اسد عمر کی کالعدم تنظیموں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، محمد زبیر

اسد عمر کی کالعدم تنظیموں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسد عمر کی کالعدم تنظیموں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان جب حکومت میں نہیں تھے تو بار بار کہا کرتے تھے کہ ڈنمارک کا وزیراعظم سائیکل پر جاتا ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ جب تحریک انصاف والے حکومت سے باہر تھے تو اس وقت بڑی توپیں چلاتے تھے کہ دیکھیں جی اتنی تنخواہیں ہوگئی ہیں، اب حکومت میں آنے کے بعد تنخواہوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے، وہ سب کے سامنے ہے، اب ہمارے اخراجات بڑھے ہیں اور ریونیو کم ہوا ہے، یہ چار چار گنا تنخواہوں میں اضافہ کسی طور پر بھی معقول نہیں ہے، اب تحریک انصاف کو آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہوگیا ہے، ایک دم سے اتنی تنخواہیں بڑھا کر حکومت کیسے ان کو پورا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جب حکومت میں نہیں تھے تو بار بار کہا کرتے تھے کہ ڈنمارک کا وزیراعظم سائیکل پر جاتا ہے اور اب جب سے حکومت میں آئے ہیں تو ہم وہ ڈنمارک کا وزیراعظم تلاش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کی کالعدم تنظیموں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 783204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش