QR CodeQR Code

وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرینگے

14 Mar 2019 10:34

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔ امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے جس کے تحت برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے جبکہ 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی تھی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔ فواد چودھری نے بتایا تھا کہ امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا رہے ہیں، امید ہے امریکہ بھی پاکستانی صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دے گا۔


خبر کا کوڈ: 783221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783221/وزیر-اعظم-عمران-خان-آج-نئی-ویزا-پالیسی-کا-اعلان-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org