QR CodeQR Code

نامعلوم خواتین کو اپنی اقدار ملیا میٹ نہیں کرنے دیں گی، فرح ناز

14 Mar 2019 21:48

لاہور پریس کلب کے باہر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن وومن لیگ کی صدر کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر کچھ خواتین نے خواتین کے حقوق کی آڑ میں خواتین کی تذلیل کی، پاکستانی خواتین ان کے نعروں اور ایجنڈے کو مسترد کرتی ہیں، پاکستان کی باوقار خواتین صرف وہ حقوق مانگتی ہیں جن کی اسلام اور آئین پاکستان نے اجازت دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے  لاہور پریس کلب کے باہر پُرامن مارچ کیا گیا، یہ مارچ یوم خواتین کے موقع پر بعض خواتین کی طرف سے لہرائے جانیوالے قابل اعتراض پوسٹرز کے ردعمل میں کیا گیا۔ مارچ کی قیادت فرح ناز، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، زینب ارشد، انیتا الیاس، ڈائریکٹر وائس ثناء وحید، آمنہ بتول، نورین علوی، سدرہ کرامت نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر کچھ خواتین نے خواتین کے حقوق کی آڑ میں خواتین کی تذلیل کی، پاکستانی خواتین ان کے نعروں اور  ایجنڈے کو مسترد کرتی ہیں، پاکستان کی باوقار خواتین صرف وہ حقوق مانگتی ہیں جن کی اسلام اور آئین پاکستان نے اجازت دی ہے، اسلامی اقدار کے برعکس لگائے جانیوالے نعروں سے خواتین اعلان لاتعلقی کرتی ہیں، ہم ’’نامعلوم‘‘ خواتین کو اپنی اقدار کو ملیامیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس موقع پر خواتین نے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر  مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مرکزی صدر فرح ناز نے شرکائے مارچ کے سامنے  ڈاکٹر  طاہرالقادری کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ 

 


خبر کا کوڈ: 783223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783223/نامعلوم-خواتین-کو-اپنی-اقدار-ملیا-میٹ-نہیں-کرنے-دیں-گی-فرح-ناز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org