0
Thursday 14 Mar 2019 12:40

پیپلز پارٹی نواز شریف سے محتاط رہے، اعتراز احسن کا مشورہ

پیپلز پارٹی نواز شریف سے محتاط رہے، اعتراز احسن کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور ممتاز قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے جب مشکل میں ہوں تو پاؤں پڑتے ہیں، کھڑے ہوں تو گلے کو پکڑتے ہیں، نواز شریف کو حکومت نے مرضی کے علاج کی پیشکش کی ہے لیکن وہ خود ہی اس کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری حراست میں تھے تو انہیں اذیتیں پہنچائی گئیں، پارٹی کارکن تذبذب کا شکار ہیں۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یہ بلاول کا ظرف ہے کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی، اختلافات ہوتے ہیں، لیکن میرا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے اور میں اس کا فرد ہوں، کچھ اختلافات ہوتے ہیں مگر ہم انہیں پارٹی کے اندر ہی نمٹاتا لیتے ہیں، باہر نہیں آنے دیتے۔
خبر کا کوڈ : 783244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے