0
Thursday 14 Mar 2019 12:45

وزیراعظم کل قبائلی علاقے باجوڑ کا دورہ کرینگے

وزیراعظم کل قبائلی علاقے باجوڑ کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کل باجوڑ ایجنسی کا دورہ اور قبائلی عوام سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت اپنے قبائلی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اسی سلسلے میں وزیراعظم جمعہ کو باجوڑ ایجنسی کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ قبائلی عوام سے خطاب اور اہم اعلانات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے جلسوں کا آغاز قبائلی علاقے سے کر رہی ہے اور یہ عمران خان کی دلی خواہش تھی، قبائلی عوام عمران خان کے دل سے انتہائی قریب ہیں۔ افتخار درانی نے قبائلی عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو کرکٹ گراؤنڈ باجوڑ پہنچیں اور عمران خان کا خطاب خود سنیں کیونکہ وہ قبائلی علاقے کیلئے پیکجز کا اعلان کریں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) شاہ فرمان اور وزیراعلٰی محمود خان بھی وزیراعطم کے ہمراہ ہوں گے، جبکہ وفاقی، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی جلسے میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ 11 مارچ کو فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کیلئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ سیشن اور 2 ایڈیشنل سیشن جج سمیت 4 ججز نے شبقدر میں چارج سنبھال لیا۔ کیسز پر کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد سائلین اپنے کیسز کی سماعت کیلئے اپنی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش