0
Thursday 14 Mar 2019 12:52

شجر کاری سے ماحول کی خرابی کا سدباب ممکن ہے، اسد عمر

شجر کاری سے ماحول کی خرابی کا سدباب ممکن ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وفاقی دارالحکومت میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ شجر کاری مہم تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ڈپٹی کمشر اسلام آباد حمزہ شفقت سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہیں لہذا ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ماحول کی تنزلی کو روکا جا سکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگانے یا شجر کاری سے ہم ماحولیات کی خرابی کا سدباب کر سکتے ہیں اور اس کے منفی اثرات سے بچاؤ کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس شجر کاری مہم میں 15 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں سے موسم بہار کے اندر پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ سال کے آخر میں دس لاکھ پودوں کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارلحکومتوں میں شامل ہے، جبکہ اسلام آباد کی خوبصورتی سبزہ کم ہونے سے جو ماند پڑ گئی ہے وہ وآپس لوٹ آئے گی۔ اس موقع پہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمراور معاون خصوصی علی نواز اعوان کو ضلعی انتظامیہ و سی ڈی اے افسران کی طرف سے جاری شجر کاری مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 783250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش