QR CodeQR Code

عمران خان کا ریاست مدینہ کا ویژن دین اسلام کیساتھ مذاق ہے، علامہ اشرف جلالی

14 Mar 2019 14:09

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ علامہ خادم رضوی سے اصولی اور شرعی اختلافات ہیں، علامہ خادم رضوی نے بعض شرعی مسائل کی خلاف ورزی کی ہے، جب تک وہ توبہ نہیں کرتے ہم ان سے سلام کرنے کیلئے بھی تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین علامہ اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی نسبت نظریاتی سرحدوں کو بھارت سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، بھارتی پائلٹ سزائے موت کا حقدار تھا، اسے چھوڑ کو حکمرانوں نے جرم کیا ہے، 30 مارچ کو لاہور میں مینار پاکستان پر پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کریں گے، جس میں قرآن و احادیث کی روشنی میں غزوہ ہند کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اشرف آصف جلالی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں دین سے عداوت رکھتی ہیں، لادینیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، عمران خان نے جس طرح ریاست مدینہ کا ویژن دیا ہے، یہ دین اسلام کے ساتھ مذاق ہے، ہمیں اس دور حکومت میں ریاست مدینہ کی شکل دور دور تک نظر نہیں آرہی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا بازار گرم ہے، نظریہ پاکستان کا انکار کیا جا رہا ہے، اگر یہ نظریہ ختم ہوگیا تو پاکستان کا جواز بھی ختم ہو جائے گا، ملک میں تحریک نظام مصطفیٰ کی ضرورت ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ خادم رضوی سے اصولی اور شرعی اختلافات ہیں، علامہ خادم رضوی نے بعض شرعی مسائل کی خلاف ورزی کی ہے، جب تک وہ توبہ نہیں کرتے ہم ان سے سلام کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیض آباد دھرنے کے معاہدہ کو نہیں مانتے۔


خبر کا کوڈ: 783268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783268/عمران-خان-کا-ریاست-مدینہ-ویژن-دین-اسلام-کیساتھ-مذاق-ہے-علامہ-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org