QR CodeQR Code

پانی کی شدید قلت،پشاور کے عوام پر لوڈشیڈنگ کے بعد ایک اور مصیبت

12 Jun 2011 15:38

اسلام ٹائمز: طویل لوڈشیڈنگ کے بعد بیچاری عوام کو ایک اور تحفہ، پشاور کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔ بیچاری عوام جائے تو کہاں جائے ایک طرف دہشت گردی و دھماکے اور دوسری طرف لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت، مصیبت بالائے مصیبت


پشاور:اسلام ٹائمز۔ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹیوب ویلوں کی بندش کے باعث پشاور کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پشاور کے اکثر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ پشاور صدر سمیت گلبرگ، حیات آباد، یکہ توت، کوٹلہ محسن خان اور کوہاٹ روڈ کے علاقوں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ پانی کی قلت کی دوسری بڑی وجہ متعلقہ علاقوں کے ٹیوب ویلوں کا ناکارہ ہونا بھی بتایا جا رہا ہے۔ جنھیں ٹھیک کرانے پر انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ شہریوں کے مطابق کئی علاقوں میں ولٹیج کی کمی کے باعث ٹیوب ویل نہیں چل رہے۔ شہریوں کے مطابق انہیں ٹینکر والوں سے پانی خریدنا پڑ رہا ہے۔ لہذا طویل لوڈشیڈنگ کے بعد بیچاری عوام کو اب ایک اور تحفہ دیا گیا ہے، پشاور کی بیچاری عوام جائے تو کہاں جائے ایک طرف دہشت گردی و دھماکے، دوسری جانب لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت، مصیبت بالائے مصیبت ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 78328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78328/پانی-کی-شدید-قلت-پشاور-کے-عوام-پر-لوڈشیڈنگ-بعد-ایک-اور-مصیبت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org