0
Thursday 14 Mar 2019 18:33

پشاور، پولیو سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

پشاور، پولیو سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانا دہشت گردی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے کے لئے صوبائی حکومت شناختی کارڈ بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ اور اقدامات بھی اٹھائے گا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی 14 اضلاع میں 3 ہزار ایسے افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جوکہ اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلاتے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ روز بروز ایسے والدین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو پولیو قطرو سے انکاری ہے اور یہ اندیشے کی بات ہے اور اسکی روک تھام کے لئے حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ جن والدین کے شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے وہ ڈپٹی کمشنرکی تصدیق کے بعد بحال کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 783311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش