0
Thursday 14 Mar 2019 20:24

خیبر پختونخوا، نجی اسکولوں میں اخلاقی تربیت کیلئے الگ کلاس کا فیصلہ

خیبر پختونخوا، نجی اسکولوں میں اخلاقی تربیت کیلئے الگ کلاس کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی اسکولوں میں فیسوں کے معاملات اور معیار تعلیم کے علاوہ تعلیمی اداروں میں تربیت دینے پر بھی زور دینا شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ اخلاقیات کا درس دینے کیلئے ایک کلاس ضروری ہوگی جس میں بچوں کو رہن سہن اور بول چال کے آداب سکھائے جائیں گے، جبکہ اس پر مبنی ہوم ورک بھی بچوں کو ملے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی مینجنگ ڈائریکٹر سردار اسد ہارون نے بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی توجہ کیلئے کلاس ہونی چاہیئے۔ تعلیمی اداروں میں یوم احترام والدین کا دن منانے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ مہینے میں ایک دفعہ والدین کے نام ایک تقریب منعقد ہوا کرے جس میں بچے اپنے والدین کی اچھی باتیں اور خصوصیات پرروشنی ڈالیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سرگرمی کا مقصد بچوں کے دلوں میں والدین کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے جو کہ آجکل نوجوانوں میں بہت کم ہوتی جارہی ہے۔ ایم ڈی کے مطابق ان تمام اقدامات سے متعلق والدین اور پرائیویٹ اسکولوں کے انتظامیہ سے بات چیت ہورہی ہے اور بہت جلد ان پر عمل درامد ہوگا۔ پرائیویٹ سکولز ایگولیٹری اتھارٹی نے تمام ٹیوشن اکیڈمیز پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ ٹیوشن سینٹرز من مانی فیسیں وصول نہ کرسکے۔ ڈائریکٹر آپریشن ریاض بہار نے بتایا کہ والدین کی شکایات سننے کیلئے جلد موبائل ایپلکیشن متعارف کروار ہے ہیں تاکہ نجی اسکولوں سے متعلق کوئی بھی شکایت فوراََ موصول ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 783326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش