0
Thursday 14 Mar 2019 23:59

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 97 لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 95 کروڑ 62 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہوگئی، جس میں مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت میں 64 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 11 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 12 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر وصول ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 783354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش