0
Friday 15 Mar 2019 10:21

چین جواہر لعل نہرو کیوجہ سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن بنا ہے، بھاجپا

چین جواہر لعل نہرو کیوجہ سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن بنا ہے، بھاجپا
اسلام ٹائمز۔ جیش محمد کے سرغنہ کو بین الاقوامی دہشتگرد اعلان کرنے پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی مضبوط حمایت کے باوجود چین کے ویٹو لگانے سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس معاملہ پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے ہی چین کو طاقتور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بطور ’تحفہ‘ جگہ دلائی تھی۔ بی جے پی کے ٹوئٹر ہینڈل سے راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن نہیں ہوتا اگر آپ کے عظیم نانا (نہرو) نے اسے ہندوستان کی قیمت پر اسے تحفہ کے طور پر چین کو نہیں سونپا ہوتا۔ ہندوستان نے آپ کے خاندان کی تمام غلطیوں کو معاف کیا۔ یہ یقینی بنائیں کہ ہندوستان دہشتگردی کے خلاف لڑائی جیت سکے۔

مسعود کو بین الاقوامی دہشتگرد اعلان کرنے کی کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد راہل گاندھی نے نریندر مودی پر تلخ تبصرہ کیا تھا جس کے فوراََ بعد بی جے پی کی طرف سے یہ بیان آیا ہے۔ بی جے پی نے پرانے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بھی راہل گاندھی کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ 2017ء میں ڈوکلام تنازعہ کے عروج پر پہنچنے کے دوران چینی حکام کے ساتھ خفیہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی کو نریندر مودی کو کسی طرح کی نصیحت نہیں دینے کا مشورہ دیا ہے۔ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد اعلان کئے جانے کے سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں لائی گئی قرارداد ایک بار پھر چین کی طرف سے اعتراض کرنے کے بعد پاس نہیں ہوسکی۔

اقوام متحدہ کے مستقل رکن ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے مسعود کو عالمی دہشتگرد اعلان کرنے کی تجویز کھی تھی۔ مستقل اراکین میں شامل چین نے قرارداد پر اعتراض کیا جس سے یہ پاس نہیں ہوسکی۔ بی جے پی کی طرف سے چین کو سلامتی کونسل کی رکنیت ’تحفہ‘ کے طور پر دلانے میں جواہر لعل نہرو کے کردار پر تاریخی پس منظر کے تحت سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ 1950ء میں جب امریکہ نے چین کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جگہ دینے سے انکار کیا تھا تب نہرو نے بیجنگ کی حمایت کرتے ہوئے اس کے سلامتی کونسل کا رکن بننے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی چین کے صدر جنپنگ کے سامنے ’’کمزور‘‘ پڑ جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش