0
Friday 15 Mar 2019 10:21

عمران خان مخلص ہیں تو مسعود اظہر کو بھارت کے سپرد کریں، سشما سوراج

عمران خان مخلص ہیں تو مسعود اظہر کو بھارت کے سپرد کریں، سشما سوراج
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے مسعود اظہر کی حوالگی سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اتنے ہی سخی اور کھلے دل کے مالک ہیں تو مسعود اظہر کو ہمارے حوالے کر دیں۔ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت تب تک پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتا جب تک پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیموں اور گروپس کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائے۔ نئی دہلی میں ایک پروگرام کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان صاف دل شخصیت ہیں، اگر وہ اتنے ہی سخی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کر دیں، پھر دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے سخی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن صرف تب جب پاکستان دہشتگردوں سے پاک ہوگا کیونکہ مذاکرات اور دہشتگردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں جیش محمد کے ٹھکانے کو ٹارگٹ کیا تھا لیکن پاک فوج نے جیش محمد کی طرف سے بھارت میں کارروائی کیوں کی۔؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صرف اپنی سرزمین دہشتگردوں کو پناہ ہی نہیں دیتا، بلکہ جب کوئی ملک ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے تو پاکستان ان دہشتگردوں کی طرف سے حملہ کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کی پالیسی کو بالکل واضح بتاتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں، ہم اس پر کارروائی چاہتے ہیں۔ سشما سوراج نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی فوج اور آئی ایس آئی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ تعلقات تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف جیش محمد کو اپنی زمین پر سرگرمیاں چلانے کی اجازت دیتا ہے بلکہ اسے رقومات بھی دستیاب کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 783373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش