0
Friday 15 Mar 2019 08:33

نان فائلرز ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

نان فائلرز ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 200 نان فائلرز اراکین پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجے جائیں گے، 2018ء میں 200 اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن منتخب نمائندگان نے 2018ء کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سینیٹ کے متعدد اراکین نے بھی اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جس کے بعد نان فائلرز اراکین پارلیمنٹ کو نوٹسز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تمام اراکین پارلیمنٹ نے مقررہ تاریخ تک اپنے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے لہٰذا اب انہیں نوٹسز بھیجے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 783381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش