0
Friday 15 Mar 2019 09:04

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ بینکنگ کورٹ سندھ میگا کل منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ سنائے گی، جس کے نتیجے میں سابق صدر مملکت آصف زرداری، فریال تالپور اور مجید خاندان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی نیب عدالت منتقل کرنے سے متعلق بینکنگ کورٹ آج جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنائے گی۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین، علی مجید کی ضمانتیں کل ختم ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سمیت سب کی نظریں عدالتی فیصلے پر لگی ہوئی ہیں کہ اگر کیس منتقل ہوا، تو آصف زرداری، فریال تالپور کا مستقبل کیا ہوگا اور کیا ان کی عبوری ضمانتیں برقرار رہیں گی۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے قانونی ماہرین سے طویل مشاورتیں کی ہیں اور ضمانتیں منسوخ ہونے کی صورت میں ہائی کورٹس سے ضمانتیں حاصل کرنے کے آپشن پر غور بھی کیا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق ضمانتیں منسوخی کے باوجود ملزمان کی گرفتاری کیلئے نیب وارنٹ گرفتاری جاری ہونا ضروری ہیں۔ اس کیس میں انور مجید، حسین لوائی، عبدالغنی مجید، طحہ رضا کیس میں گرفتار ہیں۔ ملزمان کیخلاف جعلی  اکاؤنٹس کے زریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 783385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش