0
Friday 15 Mar 2019 09:17

خاشقجی کے قتل، انٹرپول نے 20 ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کر دیئے

خاشقجی کے قتل، انٹرپول نے 20 ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرپول نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں 20 ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کردیئے۔ خبررساں ادارے اےا یف پی کے مطابق ترکی کی وزارت انصاف نے بتایا کہ ترک انتظامیہ نے 15 نومبر کو 18 اور 21 دسمبر 2018ء کو 2 افراد کے خلاف ریڈ نوٹسز کی درخواست کی تھی۔ وزارت نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ انٹرپول نے یکم مارچ کو ریڈ نوٹس جاری کیے۔ علاوہ ازیں ترک انتظامیہ کی جانب سے ریڈ نوٹس یا ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات پیش نہیں کی گئی۔ اس سے قبل ترکی نے دعویٰ کیا تھا کہ 15 سعودی افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے صحافی جمال خاشقجی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا تاہم ان کی باقیات تاحال لاپتہ ہیں۔
 
دوسری جانب سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی آزاد تحقیقاتی اداروں کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ ریاض، ملزمان کے خلاف انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وفد کے سربراہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے، تاکہ گھناؤنے جرم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ بندر العیبان نے کہا کیا کہ جمال خاشقجی سے متعلق تحقیقات کو بین الاقوامی ادارے کے ماتحت کرنے کا دباؤ دراصل ملک کے داخلی امور میں مداخلت ہے۔
خبر کا کوڈ : 783386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش