0
Friday 15 Mar 2019 10:37

بھارت میں جڑ پکڑتی مذہبی انتہاپسندی خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، عارف علوی

بھارت میں جڑ پکڑتی مذہبی انتہاپسندی خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، قومی عزم سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج پر قابو پایا، سیکورٹی اداروں نے قیام امن کے لیے اہم کردارادا کیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں بزنس لیڈرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں، حالیہ دنوں میں کشیدگی کے دوران ہم نے ہمسایہ ملک کو امن کا پیغام دیا، امن کی بحالی سے بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ صدر مملکت نے مزید کہاکہ پاکستان آج ترقی کی نئی منزل کی انب گامزن ہے کاروبار کے انتہائی سازگار مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، افرادی قوت کودور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے خطے کی ترقی کے لیے افغانستان میں امن بہت ضروری ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی خوشدلی سے میزبانی کی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات حوصلہ افزا ہیں، بھارت میں مذہبی انتہاپسندی کا جڑ پکڑنا خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کا خواہاں ہے، ہم خطے میں امن خوشحالی اور استحکام چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش