0
Friday 15 Mar 2019 10:58

چالیس فیصد پاکستانی وعدوں کے لیے حکومت کو 2 سال دینے کے حق میں ہیں، سروے

چالیس فیصد پاکستانی وعدوں کے لیے حکومت کو 2 سال دینے کے حق میں ہیں، سروے
اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ادارے کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو معاشی حالت پر تحفظات ہیں تاہم عوام موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔ سروے کے مطابق پاکستانیوں کو جولائی 2018ء کے الیکشن پر بھی اعتماد ہے، 57 فیصد کی رائے ہے وزیراعظم عمران خان بہت اچھا یا اچھاکام کررہے ہیں، 56فیصد کی رائے میں حکومتی اقدامات درست ہیں۔ انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چالیس فیصد پاکستانی وعدوں کے لیے حکومت کو ایک سے 2 سال دینے کے حق میں ہیں، سروے میں لوگوں کی اکثریت نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 18 فیصد کے مطابق غربت، 15فیصد غربت کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔ 18 سے 35 سال کی عمر کے77 فیصد افراد نے روزگار کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 84 فیصد افراد جولائی 2018ء کے الیکشن کو درست سمجھتے ہیں، 83 فیصد افراد کے مطابق الیکشن مکمل شفاف اور آزادانہ تھے۔ دریں اثنا ڈائریکٹر آئی آر آئی کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی پر پاکستانی تشویش کا شکار ہیں، پاکستانیوں کو نئی حکومت اور وزیراعظم پر بہت اعتماد ہے، پاکستانی وعدے پورے کرنے کے لیے حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش