QR CodeQR Code

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

15 Mar 2019 14:29

خارجہ سید عباس کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے، ایران چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کمی ہو اور مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق، فون کال کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، سیکریٹری خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار واضح کیا۔ ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے، ایران چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کمی ہو اور مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 783434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783434/سیکرٹری-خارجہ-تہمینہ-جنجوعہ-کی-ایرانی-ڈپٹی-وزیر-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org