0
Friday 15 Mar 2019 19:26

پیپلز پارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، خالد مقبول صدیقی

پیپلز پارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے۔ کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ  اور صوبے کے شہری علاقوں کو تباہ کردیا ہے، اس نے کرپشن اور تعصب کی ایسی تاریخ لکھی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی پہلے ہی لسانی بنیادوں پر تقسیم ہے اور اب جعلی مردم شماری کے ذریعے اکثریت حاصل کرنے والی نسل پرست سندھ حکومت کراچی میں انتظامی تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، سندھ حکومت اپنی مرضی سے شہری علاقوں کو تقسیم نہیں کرسکتی، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں اب دو مئیر ہوں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیار منتقل نہیں بلکہ صوبوں میں جمع ہوگئے ہیں، سندھ کا موجودہ بلدیاتی نظام اٹھارویں ترمیم سے متصادم ہے۔
خبر کا کوڈ : 783491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش